لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے
کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے آگے بڑھ
رہاہے،2013کی نسبت آج پاکستان زیادہ ترقی یافتہ،خوشحال،پرامن او رروشن ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے 146146ہم145145کے
راستے پر چلنا وقت کی ضرورت ہے، پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی کے لئے
سب کو ملکر کام کرناہے،کیونکہ جب چاروں صوبے یکساں رفتار کے ساتھ ترقی
کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ضد اور ذاتی انا کی منفی سیاست پاکستان کیلئے نقصان
دہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں بسنے والے شہری ہمارے بھائی ہیں۔پنجاب حکومت نے
اپنے تعلیمی پروگراموں میں کے پی کے اور دیگر صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات
کو شامل کیا ہے،اورحکومت پنجاب کے اس اقدام سے قومی یکجہتی، بھائی چارے،
یگانگت اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔