Apr 17, 2017 12:47 pm
views : 734
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 82 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں82پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کومارکیٹ میں مندی
کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس82پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 47494پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر263کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے107کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔