Apr 17, 2017 01:44 pm
views : 750
Location : Raiwind Flyover
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif inaugrates Raiwand Flyover
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےرائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کا افتتاح کردیا
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےرائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے
افتتاح کے بعدفلائی اوور کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی نے فلائی اوور کی اعلی
کوالٹی کو سراہا ۔وزیراعلی کو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جمع
ہوگئی،شہریوں کے دیکھو دیکھو کون آیا ، شیرآیا ، شیر آیا کے نعرے ۔وزیراعلی
نے ہاتھ ہلا کر نعروں کے جواب دئیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا یہ منصوبہ بھی پنجاب حکومت کے دیگر
منصوبو ں کی طرح شفافیت اور اعلی معیار کا شاہکار ہے ۔یہ فلائی اوور
رائیونڈ کے شہریوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک تحفہ ہے ۔
رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب میٹرو بس منصوبے کو
جنگلا بس کہتے تھے لیکن آج وہ پشاور میں ایسا منصوبہ بنانے کے لئے مجبور
ہوگئے ہیں، اگر یہ منصوبہ چار سال قبل بنایا ہوتا تو آج خیبر پختونخوا كے
بہن، بھائی، مائیں، بیٹیاں، مزدور، طالب علم اور دیگر افراد عزت اور وقار
كے ساتھ سفری سہولتوں سے فیض یاب ہو رہے ہوتے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ابھی ترقی اورخوشحالی كے بہت كام كرنے ہیں،
اسپتال، اسكول، سڑكیں اور پانی كے منصوبے بنانے ہیں جب کہ وزیراعظم
نوازشریف كی قیادت میں كاشتكاروں كی فلاح و بہبود كے لئے اربوں روپے كا
كسان پیكیج دیا گیا ہے اور كاشتكاروں كے لئے كھادوں كی قیمتوں كو كم كیا
گیا ہے لیکن اس کے برعکس ماضی میں اربوں روپے كے قرضے ہڑپ كئے گئے او رقومی
وسائل پر ڈاكہ زنی كی گئی۔