Apr 17, 2017 03:55 pm
views : 705
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets US National Security Adviser
اسلام آباد ، وزیراعظم محمدنواز شریف سےامریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کی ملاقات
وزیراعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف
قومی اتفاق رائے اور معیشت کے شعبے میں اصلاحات نے اعتدال و ترقی پسند
اورجمہوری پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ پاکستان امریکہ اور دنیا بھر سے
کاروبار کرنے کے لئے تیار ہے ۔
اسلام آباد میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک
ماسٹر سے ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جن کے
باعث سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری اور معیشت مستحکم ہوئی ہے ۔
لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کا قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے
پاکستان کایہ پہلا دورہ ہے۔نئی امریکی انتظامیہ کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا
بھی پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ محمدنواز شریف نے کہاکہ پاکستان میں ترقی
کا عمل ایک "نئے پاکستان "کے جذبے کا مظہر ہے جس کا عالمی برادری اعتراف
کرتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ دیرینہ دوست اور شراکت دار ہونے کے ناطے پاکستان امریکہ
کے ساتھ مضبوط اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری چاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ
خطے میں امن وسلامتی کے لئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے لئے
تیار ہیں۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے پر امن ہمسائیگی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کو بھارت اور افغانستان کیساتھ تعلقات کی
بہتری کے اقدامات سے آگا ہ کیا ۔
افغانستان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان افغان بحران کے حل کے لئے عالمی برادری کیساتھ
ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ
دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے
ہی حل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان اوربھارت کےد رمیان اختلافات دور کرنے کیلئے صدر ٹرمپ
کی آمادگی کا خیر مقدم کیااورکہا کہ ان کے اس اقدام سے خطے میں پائیدار امن
و خوشحالی آئے گی۔
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے صدر ٹرمپ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام
پہنچایا اور یقین دلایا کہ نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کیساتھ دو طرفہ
تعلقات کو مستحکم بنانے ، جنوبی ایشیا اور افغانستان میں امن و سلامتی
کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے تیا رہے۔