کوئٹہ،جناح ٹاؤن میں کریکر دھماکہ،بچہ جاں بحق ،دو افراد زخمی
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دھماکے نتیجے میں میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ کوئٹہ کے نواحی علاقے جناح ٹاوں کے محلے کلی برات میں ہوا ہے دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
علاقے میں ریسکیو اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،بچے کی میت اور
زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے،پولیس اور دیگر قانون نافذ
کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے تاہم ایک
بچے کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، امدادی ٹیموں، ریسکیو حکام اور بم
ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔