کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےیو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کی ملاقات
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےیو ایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مسٹر گریجوری ہنگر کے ہمراہ امریکی قونصل جنرل کراچی گریس شیلٹن نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسان اور کراچی میں یوسیڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مسٹر اوگھال اوڈو بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم بھی موجود ہیں۔ملاقات میں یو ایس ایڈ کے منصوبوں، اسکول، میونسپل سروسز اور جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق میٹنگ میں شعبہ زراعت میں تعاون کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہم ترقی پر خصوصی توجہ دے رہیں۔