Nov 04, 2017 04:06 pm
views : 661
Location : Directorate General of Public Relations
Lahore- Environment Minister Zakia Shahnawaz Press Conference
لاہور،وزیر ماحولیات پنجاب کا پریس کانفرنس سے خطاب
وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے بھارت میں دھان کی باقیات جلنے کو پاکستان میں سموگ کی وجہ قرار دے دیا ہے۔
صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے ڈی جی پی آر میں سموگ پر پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دھان کی باقیات کو آگ لگائی گئی جو ہوا چلنے سے
پاکستان میں سموگ کی وجہ بن گئی سیکرٹری ماحولیات سیف انجم نے کہا ہے کہ
سموگ کی صورتحال دیکھنے کے لئے سپارکو سے روزانہ تصاویر دیکھتے ہیں، دھان
کی 32 ملین ٹن باقیات جلائی گئیں سیکرٹری ماحولیات نے ماحولیاتی آلودگی کا
سبب بننے والوں کیخلاف کارروائی سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت فصلوں کی باقیات جلانے پر197
لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں،175 یونٹ بند اور 65 افراد کو
گرفتار کیا گیاپنجاب میں 15 ہزار 718 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان
کئے گئے ہیں چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے بتایا کہ موسم میں تبدیلی کا امکان
نہیں، تاہم صورتحال پہلے سے بہتر ہے۔