Nov 04, 2017 04:27 pm
views : 611
Location : National Institute of Management
Karachi- Chairman Senate Raza Rabbani Addresses
کراچی،چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا تقریب سے خطاب
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آمرفرارہوکرغیر ملک بیٹھ گیاہے،18
ویں ترمیم کےبعد مارشل لاء کا راستہ روکا گیا،ایک دوسرے کے کاموں میں غیر
آئینی مداخلت نہ کی جائے،غیر آئینی اقدامات کی وجہ سےاٹھارہویں ترمیم پر
عملد آمد نا ممکن ہوجائے گا۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ
سول سروس ریفارمز کسی بھی سول حکومت کی ترجیح نہیں رہی، آئین میں
ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں،نہیں سمجھتاکہ سول اورملٹری میں کوئی
تنازع ہے۔
چیئرمین سینیٹ کہ سیاسی جماعتیں نیشنل ڈائیلاگ پربات کریں،میں نے کوئٹہ میں
عدلیہ کےساتھ ڈائیلاگ کی بات کی تھی اورملٹری بیوروکریسی کی بات بھی کی
تھی، احتساب کا عمل پاکستان کے آئین میں موجود ہےاور احتساب کے بغیر کوئی
معاشرہ کوئی ملک نہیں چل سکتا،سینیٹ پہلا ادارہ ہے جس میں سینیٹرز جوابدہ
ہوں گے،اگر کسی سینیٹرپر الزام ہوگا تو وہ خود کو پیش کرےگا،سینیٹ اور
سینیٹرز نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن میں فوج کو کامیابی ملی
ہے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک کا آئین سب سے بالاتر ہے،تین بجٹ
گزرگئے لیکن این ایف سی ایوارڈ نہیں آیا،میرا عہدہ ایسا ہے کہ میں سیاسی
باتیں نہیں کرسکتا۔