خانیوال،پی ٹی آئی آئی آج خانیوال میں پاور شو کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان تحریک انصاف کا آج خانیوال میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے،
جلسے تیاریاں مکمل ہوگئیں، کارکن اور سیاسی رہنماء پہنچنا شروع ہوگئے
اورپنڈال میں پی ٹی آئی کے پرچموں کی بہار آگئی ہے،کھلاڑیوں کا خون گرمانے
کے لئے میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا ہےجبکہ شہر اور گردونواح سے کھلاڑیوں
کی بڑی تعداد جلسے میں شریک ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور چیئرمین
عمران خان بھی دھواں دھار تقریروں سے لوگوں کوتحریک انصاف کی جانب راغب
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گزشتہ روز کوٹ ادو میں کامیاب جلسہ کے بعد تحریک
انصاف آج خانیوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت جہانگیر ترین کے فارم ہاؤس پررہنماؤں
کیساتھ موجود ہیں جہاں سے وہ خانیوال جلسے سے خطاب کیلئے 3بجے روانہ ہوں
گے۔