Nov 04, 2017 07:12 pm
views : 865
Location : SITE Stadium Valika Road SITE Area
Karachi- Commander Sachal Rangers Brigadier Naseem Parvez Press Conference
کراچی ،سندھ رینجرز کی کامیاب کارروائی، گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 2 افرادگرفتا
سندھ رینجرز نے گاڑیاں چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر نسیم پرویز نےسا ئٹ گرؤنڈ میں پریس کانفرنس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 مشکوک
افراد کو روکا گیا تو دوران تلاشی اسلحہ برآمد ہوا۔
بریگیدیئر نسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا
اور دوران تفتیش انہوں نے گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف
کیا جب کہ ملزمان کی نشاندہی پر ملک بھر میں آپریشن کرکے 51 گاڑیاں
برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان چوری اور چھینی گئی گاڑیاں جرائم پیشہ عناصراپنے
مقاصد کے لیےاستعمال کرتے ہیں جب کلہ 81 گاڑیوں کے چوری کے مقدمات بھی درج
ہوئے ہیں۔
کمانڈر سچل رینجرز کا کہنا تھاکہ آپریشن میں 16 مزید افراد کو بھی گرفتار
کیا گیا جن میں سے 10 کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا جب کہ ملزمان کا کسی
سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتا، اغوا برائے تعاون
کی روک تھام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، جرائم کے خلاف رینجرز کی منصوبہ بندی
کےساتھ کارروائیاں جاری ہیں۔