بھٹ شاہ ، نواز لیگ بھی ہماری طرح عدالتوں کا سامنا کرے، آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ پی پی پی نےہمیشہ عدالتوں کا
سامنا کیا،اب نواز لیگ بھی کرے۔صورتحال نواز شریف کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔
بھٹ شاہ میں گفتگوکرتے ہوئےآغا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ جب ہم
نےجمہوریت کی خاطر ساتھ دیا اس وقت ہم اچھے تھے،جمہوریت کے لئے سب کچھ کریں
گے، مگر کسی شخص یانواز شریف کے لئے نہیں کریں گے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کواب ہمارے
ساتھ کی ضرورت کیوں پڑی ہے، جب ہم نےجمہوریت کی خاطرساتھ دیا اس وقت ہم
اچھےتھے۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا
اب نواز لیگ بھی کرے، نوازشریف مشکل میں ہیں، ایک ہی راستہ ہےعدالتوں کا
سامنا کریں۔
اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا
کیا،اب نواز لیگ بھی کرے۔ اپوزیشن میں اتحاد نہیں نیب کے خلاف مضبوط آواز
نہیں اٹھائی جا رہی۔
قبل ازیں بھٹ شاہ میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 274 ویں عرس کے آغاز پر قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نےمزارپرحاضری دی تھی۔