کراچی،خواجہ سراؤں کا مطالبات کے حق میں احتجاج
خواجہ سراؤں کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مطالبات کے حق میں بھرپور
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے شرکت
کی،خواجہ سراؤں نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات
درج تھے،جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکی مقتول ساتھی چندہ کے قاتلوں کو
گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور جوبلی چوک پر واقع خواجہ سراؤں کی
عمارت کو خالی کرایا جائے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خواجہ سرا
بندیا رانا نے کہا مردم شماری کے بعد سے ہی خواجہ سراؤں پر تشدد ،ہماری
عمارتوں پر قبضہ ہونا اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں میں تیزی آنا تشویش ناک
ہے جبکہ اس سلسلے میں پولیس کی کارکردگی بھی افسوسناک ہے،ہماری حکومت سندھ
اوردیگر اداروں کے سربراہوں سے اپیل ہے کہ ان سرگرمیں میں ملوث افراد کو
فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔