لاہور،وزیرپرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت سی ای او کانفرنس
صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے
کہ صوبے کے وہ تمام اضلاع جو اس وقت اسموگ سے متا ثر ہیں ان میں ماسک اور
آگاہی لٹریچر تقسیم کیے جائیں،تحصیل اور یونین کی سطح پر لوگوں کو آگاہی
فراہم کی جائے۔
سی ای اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ ہم ماہانہ بنیادوں
پر تمام اضلاع کے سی ای اوز کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں ماہانہ اجلاس
میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سراہا جاتا ہے جبکہ ایسے اضلاع
جہاں کارکردگی کے نتائج بہتر نہیں ہیں انہیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا
ہوگی۔
خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ کسی بھی شحض کی انفرادی کوتاہی اور سستی پورے
محکمہ کا امیج خراب کرنے کا باعث بنتی ہے،اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ
سیکنڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان نے کہا کہ تمام سی ای او حاملہ خواتین
کیلئے مختص ایمبولینسوں کی سروس اور کارکردگی کو مانیٹر کریں تاکہ اس کی
افادیت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔
کانفرس میں 36اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز نے شرکت کی جبکہ کانفرنس میں
اسپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ظہور، ایڈیشنل
سیکرٹریز،ڈپٹی سیکرٹریز، پروجیکٹ ڈائیریکٹرز اور محکمہ پرائمری اینڈ
سیکنڈری ہیلتھ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔