اوباڑو،پی ٹی آئی آج سندھ کے شہر اوباڑو میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے شہر اوباوڑو میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں
مکمل کرلی گئی ہیں، 60 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں جبکہ اسٹیج کے لیے
کنٹینر بھی لگ گئےہیں ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اوباوڑو شہر کے مختلف علاقوں میں تاجر برداری، شہریوں
سمیت مزدوروں سے ملاقاتیں کیں، جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور شہر میں
پمفلٹ تقسیم کیے۔
سندھ پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، آج شام عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔
جلسہ کے آرگنائزر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 5 کے امیدوار سردار شہر
یارخان شر کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے
اپنا پنڈال سجا لیا ہے اور آج شام پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ،
مخدوم شاہ محمود قریشی،جہانگیرخان ترین سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں
گے،تحریک انصاف کی جانب سے سیکڑوں ایکڑ رقبے پر محیط جگہ میں جلسہ منعقد
کیا جا رہا ہے ۔
عمران خان اور قائدین کے لئے کنٹینروں پر مشتمل 120 فٹ لمبا، 18 فٹ چوڑا
اور 18 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ میڈیا کی کوریج کے لئے 40 فٹ
لمبا، 18 فٹ اونچا اور 18 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔