کراچی،لیاقت آباد پر ایم کیو ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل
مردم شماری کے غیر منصفانہ نتائج کے خلاف آج ایم کیو ایم پاکستان کی جانب
سے کراچی میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ کیا جائے گا، لیاقت آباد فلائی اوور پر
جلسہ کے لیے کرسیاں لگادی گئی ہیں ، فلائی اووور کو دونوں جانب سے رکاوٹیں
لگاکر بند کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جلسے کے لیے تیاریاں تقریبا ًمکمل کرلی گئی
ہیں, فلائی اوور پر 10ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ عوام کے لیے
فرشی نشستوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ اسٹیج بنانے کی تیاری بھی
آخری مراحل میں ہے۔
لیاقت آباد نمبر دس کے فلائی اوور کو ٹریفک پولیس کی جانب سے دونوں اطراف
سے رکاوٹیں لگاکر بند کردیا گیا ہے صرف میڈیااور انتظامیہ کے افراد کو ہی
اندر آنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سیکورٹی کے لیے بھی انتظامات کیے گئے
ہیں۔
اس کوموقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے ایک خاتون
صنوبر نے کہا کہ ہمارا احتجاج فرد واحد کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے اور یہ
جلسہ کراچی کا یادگار جلسہ ہوگا۔
ایک اور خاتون شاہانہ نے کہا کہ ہم اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچانا چاہتے ہیں اور آج کے جلسے سے ہماری آواز ایوانوں تک ضرور پہنچے گی۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمارا جلسہ مردم شماری
میں ہونے والی زیادتی کے خلاف ہے جبکہ شرکا کی تعدادلاکھوں میں ہوگی۔