راولپنڈی،پیپلز پارٹی کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مری روڈ پربھرپور احتجاج کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت راولپنڈی سٹی کے صدر افتخار چوہدری نے کی جبکہ پیپلز پارٹی
راولپنڈی ڈویژن کے سینیئر رہنما بھی اس موقع پر موجود رہے۔
احتجاج میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے
ہاتھوںمیں بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے مطالبات اور نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین
کی جانب سے ن لیگ کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئ، مظاہرین نے پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کو واپس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی کال پر ملک بھر میں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیاجا رہا ہے۔