فیصل آباد،سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہو گئیں
سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں جہاں نہ
صرف غریب شہری یا متوسط طبقہ بلکہ امیر کبیر لوگ خواتین و حضرات بھی
خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔
فیصل آباد میں گرم کپڑوں کی فروخت کا بھی آغاز ہوگیا ہے، نئے اور استعمال
شدہ گرم کپڑوں کی طلب موسم کی صورتحال میں اچانک تبدیلی سے بڑھ گئی ہےشہر
کے مختلف حصوں میں استعمال شدہ گرم کپڑوں کی خریداری کے خواہش مند لوگوں کے
لئے اسٹال لگا دیئے گئے ہیں۔
جو لوگ نئے کپڑوں کی خریداری کی قوت نہیں رکھتے، وہ لُنڈا بازاروں سے ارزاں نرخوں پر گرم ملبوسات کی خریداری کر رہے ۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکاندار
نے کہا کہ سردیوں کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں سے بھی مال آنا شروع ہو گیا
ہے۔
ایک اور دکاندار نے کہا ہم دکانوں کی نسبت سستی اشیا فروخت کر رہے ہیں۔
ایک نوجوان نے کہا کہ مرکیٹ کی نسبت لنڈابازار میں سستا سامان مل جاتا ہے۔
ایک اور دکاندار نے کہا کہ دکانوں کے کرائے اور دیگر اخراجات بہت زیادہ ہیں ،اسی حساب سے مال کے ریٹ لگاتے ہیں۔