فیصل آباد،سردی کی آمد کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ
فیصل آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مچھلی کی طلب بڑھ گئی ہے،
دریائی مچھلی کے مقابلہ میں فارمی مچھلی سستی ہونے کے باعث اس کی فروخت سب
سے زیادہ ہے,تاہم آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ سے مچھلی
کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
سردی میں جیسے ہی اضافہ ہوا جگہ جگہ مچھلی مارکیٹ بن گئی، مانگ بڑھتے ہی
قیمتوں کو پَر لگ گئے، رہو، بام، چڑا، شنگاری اور ڈمرا سمیت مختلف اقسام کی
مچھلی دستیاب ہے۔
فیصل آبادکا گول مچھلی بازارجو چند دن پہلے تک مچھلی کی مانگ میں کمی کی
وجہ سے صرف محاورتاً ہی مچھلی بازار تھااب حقیقت میں مچھلی منڈی بن چکا
ہے،سردی کی آمد کے ساتھ ہی جہاں منڈیوں میں رونقیں لوٹی ہیں وہیں دکاندار
اور آڑھتیوں کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ۔
ایک بزرگ شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
مچھلی کے بہت فوائد ہیں جبکہ مچھلی دل کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے
اور اس میں وٹامن بھی وافر مقدار میں پائےجاتے ہیں۔
ایک شہری نے کہا کہ مچھلی اللہ کی بہترین نعمت اور سردیوں کا تحفہ ہے۔
ایک دکاندار نے کہا کہ رہو، بام، چڑا، شنگاری اور ڈمرا سمیت مختلف اقسام کی مچھلیاں مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں۔