کراچی،گرین لائن منصوبہ سست روی کا شکار،شہریوں کو پریشانی کاسامنا
کراچی میں شہریوں کو حکومت کی جانب سے سفری سہولیات فراہم کرنے والا واحد
ترقیاتی منصوبہ گرین لائن سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید
پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترقیاتی کام کے باعث جہاں ٹریفک جام ایک اہم مسئلہ ہے وہی اڑتی دھول مٹی سے
شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ تاجروں کا کاروبار بھی
متاثر ہو رہا ہے،گرین لائن منصوبے پر کام کرتی بھاری مشینری اور عملہ تو
دکھائی دیتا ہے تاہم اس کے باوجود کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے شدید پریشانی کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہاہے وفاقی حکومت
منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لئے اقدامات کرے۔
ایک شہری ساجدنے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ترقیاتی کاموں کی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں جبکہ ٹریفک جام بھی معمول
بناہوا ہے۔
ایک نوجوان عبدالمعید نے کہا کہ سندھ گونمنٹ تو سوئی رہتی ہے تاہم وفاق کو توجہ دینی چاہیے۔
ایک دکاندار محمد سلیم نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوکر
رہ گیا ہے،راستہ نہ ہونے کی وجہ سے دکان پرکوئی بھی گاہگ نہیں آتا۔