Nov 05, 2017 10:46 pm
views : 657
Location : Different Places
Lahore- Punjab Food Authorities Action against Fake Juices Companies
لاہور،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،جعلی جوس بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپہ
گرمی گئی پر جعلی جوس کا دھندہ نہ گیاپنجاب فوڈ اتھارٹی نے ون ڈالا پنڈ
لاہور اور قصور کے نواحی گاوں سے جعلی جوس اور بوتلیں بنانے والی فیکٹریاں
پکڑلی ہیں جہاں سے 11 ہزار لیٹر جعلی بوتلیں، 17 ہزار لیٹر کیمیکل سے تیار
کردہ جوس برآمد کر کے تلف کر دیے گئے،تمام مشینیں اکھاڑ کر قبضے میں لے لی
گئیں، فیکٹری مالک موقع سے فرارہوگئے ہیں تاہم مقدمہ درج کروا دیا گیاہے۔
اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے کاروائی
کرتے ہوئے مکروہ دھندہ بے نقاب کیا،سپلائی لے جانے والی گاڑیوں کا پیچھا کر
کے فیکٹریوں کا سراغ لگایا گیا، فیکٹریوں میں مختلف معروف برانڈز کی جعلی
بوتلیں اور جوس تیار کیے جا تے تھے، فیکٹریاں کچے رہائشی علاقوں میں لگائی
گئیں تھیں تاکہ نظر سے بچ سکیں۔
اے ڈی جی آپریشنزنے کہاکہ جعلی پراڈکٹس کی قریبی دیہی علاقوں میں وسیع
پیمانے پر سپلائی فراہم کی جا رہی تھی،سپلائی کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے
کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔