Nov 06, 2017 01:03 pm
views : 582
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 50 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،50 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 50 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41114 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 187 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔