Nov 06, 2017 02:18 pm
views : 689
Location : M.R Kiyani Raod
Karachi- Disable Persons Protest
کراچی،معزور افراد کا ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج
معزور افراد کی جانب سے ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے
،سندھ اسمبلی سے ملحقہ سڑک پر معزور افراد کی جانب سے جانب سے مظاہرہ کیا
گیا جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ،جبکہ مظاہرے
میں شریک ایک خاتون بے ہوش ہو گئی۔
حکومت کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تو تعینات کر دی
گئی ہے تاہم معزوروں کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،معزور افراد نے مطالبہ
کیا ہے کہ معزوروں کے کوٹے پر صحیح طریقے سے عملدرآمد کراکر انہیں انکا حق
دیا جائے۔
پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان اظہار ہمدردی کے
لئے معزور افراد کے پاس پہنچے اور انہوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا
نشانہ بنایا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ
مظاہرہ کرنے والے معزور افرادجو کسی کو نقسان نہیں پہنچا سکتے ان میں کوئی
نابینا ہے کوئی ہاتھ سے محروم ہے تو کوئی پاؤں سے محروم ہے ،ان لوگوں کے
لئے حکومت سندھ نے بیرئیر اورچپولیس تعینات کردی ہے ااور ایسا لگ رہا کہ
تھوڑی دیر میں پولیس ان پر لاٹھی چارج کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعلیٰ سندھ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان انہیں نوکریاں دی جائیں اوروزیر
اعلیٰ ان کے پاس آکر انہیں یقین دہانی کرائیں،میں اسمبلی میں جا کر معزار
افراد کے پاس بنواتا ہوں پھر دیکھتے ہیں کہ انہیں اسمبلی جانے سے کون روکتا
ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی کئی بار معزوروں کے
حق میں آواز بلند کر چکی ہے، خرم شیر زمان نے وارننگ دی اگر ان پرکسی قسم
کا کوئی تشدد کیا گیا تو پاکستان تحریک انصاف انکے ساتھ کھڑی ہوگی اور بھر
پور احتجاج کیا جائے گا ۔