لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق امریکی سفیر رابن لِن رافیل کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق امریکی سفیر رابن لِن رافیل کی
ملاقات ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں
فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسانی جانو ں کے
ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورزخمیو ں کی جلد صحت یابی کے لئے
دعاکی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط
ہیں،پاکستان برابری کی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،قیام
امن کے لئے اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ دور حکومت میں نمایاں ترقی
کی ہے،2013 میں جو چیلنجز درپیش تھے، ان پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب
ہوئے ہیں،توانائی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں ملی
ہیں۔
سابق امریکی سفیر رابن لِن رافیل نے کہا امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔