Nov 06, 2017 04:00 pm
views : 472
Location : Sindh Assembly
Karachi- PPP Leader Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی،عمران خان اشتہاری ہیں،ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان
کو اشتہاری قرار دے دیا ہے، کہتے ہیں عمران خان خود بھی اشتہاری ہیں اور
انکے ساتھ شامل ہونے والا شہریار بھی اشتہاری ہے، عمران خان کو آف شور
کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے،ملک میں باقی کرکٹرز کےنام کیوں آف
شورکمپنی میں نہیں آئے،عمران خان خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہمیں پتھر
مار رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ معزور افراد کی
پالیسی واضح ہے کہ جب بھی نوکریاں آئیں تو انہیں ضرور دی جائیں گی۔
پیرا ڈائیز لیکس کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے کہا لیکس ہونی چاہئیں جبکہ ن
لیگ والے اسکا الزام ہمارے اداروں پر رکھ رہے ہیں جبکہ یہ مکافات عمل
ہے،آف شور کمپنی بنانا قانونی طور پر غلط نہیں ہےتاہم کمپنی بنانے والے کے
پاس جواز ہونا چاہیے کمپنی بنانے والےکے لئے پیسہ کہاں سے آیا ۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک ا لائنس والے شوق سے
احتجاج کریں پیپلز پارٹی کبھی بھی انتقام کی سیاست نہیں کرتی ،ہمیں طعنہ
دینے والوں کو اگلے انتخابات میں کچھ نہیں ملے گا۔