Nov 06, 2017 04:30 pm
views : 430
Location : Lalazar Ground
Attock- PTI Jalsa Preparation
اٹک، پی ٹی آئی آج لالہ زار گراؤنڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
جلسے کی تیاریاں عروج پہ پہنچ گئی ہیں،جلسہ تین بجے شروع ہو گا ، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج اٹک میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
جلسہ میجر گروپ کے سربراہ میجر طاہر صادق کروا رہے ہیں، اس موقع پر مسلم
لیگ ق کے رہنما اور میجر گروپ کے سربراہ میجر طاہر صادق پی ٹی آئی میں
شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ا سٹیج پر عمران خان، چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان وسیم، ایم این اے 59
زین الہی اور میجر طاہر صادق کی تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں جبکہ جلسہ گاہ
میں 30 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور جلسہ گاہ کے چاروں طرف
بازار ضلع انتظامیہ نے بند کرا دئیے، جلسہ کی سیکورٹی کے لئے پولیس، ایلیٹ
فورس کے جوان تعینات کئے جائیں گے، میجر طاہر صادق مسلم لیگ ق کے سربراہ
چوہدری شجاعت کے بہنوئی ہیں۔