Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 06, 2017 05:04 pm views : 596

Location : PM House

Islamabad- Delegation of Senate Polland meets President Mamnoon hussain
  • Urdu

اسلام آباد،صدر مملکت کی پولینڈ کی سینٹ کے مارشل سٹینلا کارزپوسکی سے وفد کے ہمراہ ملاقات

صدر مملکت نے پولینڈ کی سینٹ کے مارشل سٹینلا کارزپوسکی سے وفد کے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے پولینڈ کو توانائی ، زراعت اور فوڈ پوسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی پیشکش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز،تاجروں اور عوام کے درمیان روابط میں اضافہ باہمی تعاون اور تعلقات میں اضافے کا ذریعہ بنے گا ۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی،سینیٹر گیان چند، پاکستان میں پولینڈ کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے مارشل سٹینلا کاخیر مقد م کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام انتہائی مہمان نواز اور پولینڈ کے بہترین دوست ہیں ،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی عمل میں پولینڈ کی شراکت قابل تعریف ہے ،اس سلسلے میں پارلیمانی وفود کا تبادلہ بہت مفید ہے کیونکہ اس کے ذریعے باہمی مسائل اور ایک دوسرے کی اہلیت کو سمجھ کر باہمی تعاون میں اضافے کے مواقع ملتے ہیں ۔
صدر مملکت نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کے سلسلے میں تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت گنجائش سے بہت کم ہے جس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں تاجروں کے وفود کے تبادلوں کو بڑھایاجائے ،انھوں نے تعلیم ، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے وفود کے تبادلے کی تجویز بھی پیش کی۔
اس موقع پر پولینڈ کے مارشل آف سینیٹ نے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،انھوں نے پولینڈ کی سلامتی کونسل میں رکنیت کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved