Nov 06, 2017 05:19 pm
views : 636
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 33 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 33 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 33 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 41030 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،221 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔