مسلم باغ، کمانڈر فرنٹئیر کور نارتھ سیکٹر برگیڈئیر ندیم سہیل کا 61 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب
مسلم باغ میں فرنٹیئر کور کی 61 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ،کمانڈر
فرنٹئیر کور نارتھ سیکٹر برگیڈئیر ندیم سہیل نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کیا
۔
سیکٹر کمانڈر برگیڈئیر ندیم سہیل نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کی
افغانستان کے ساتھ طویل سرحد کی نگہبان ہے، فرنٹیئر کور نے اسلحے، منشیات
کی روک تھام میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے،ایف سی صوبے میں دہشت
گردی کے خاتمے کےلئے کردار ادا کر رہی ہیں۔
برگیڈیر ندیم سہیل نے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دور
دراز پسماندہ علاقوں کے جوان آج باقاعدہ ملکی دفاع کے سپاہی بنے، تمام پاس
آوٹ کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاسٹ آؤٹ ریکروٹس آج سے پاکستانی سولجر
کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
بلوچستان میں امن کے سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ،قبائلی عمائدین اور
اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے برگیڈیئر ندیم نے کہا بلوچستان کے عوام
سیاسی فوجی اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے امن وامان بہتر ہوا،ہماری
سرحدوں کے پار دشمن کو ہماری یہ سیکورٹی ہضم نہیں ہو رہی،دشمن ہمارے پرامن
بلوچستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔
سیکٹر کمانڈرمسلم باغ نے کہا کہ سی پیک دنیا کا بہترین پروجیکٹ ہے مگر دشمن
سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے،جو ریکروٹس پاسٹ آوٹ ہوئے یہ ایران
اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحد کی نگہبان ہو نگے، سرحد کی حفاظت کے ساتھ
ساتھ ملک کے اندر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے
گے،امید ہے ریکروٹس صوبے اور ملک کی خواہشات ہمیشہ بلند رکھے گے،فرنٹئیر
کور کے لاتعداد جوانوں نے جو قربانی دیا ہے وہ بھلا نہیں سکتے۔