پشاور،ڈینگی کے خلاف صفائی مہم کا انعقاد
پشاور میں ڈینگی مچھروں کے وار جاری ہیں،آئے روز سینکڑوں افراد میں ڈینگی
وائرس کی تشخیص ہورہی ہیں۔ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 67
ہوگئی۔
ڈینگی کی روک تھا م کیلئے انتظامیہ کی جانب سےشہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے
حوالے سےہفتہ آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اس کیلئے سپیشل ٹاسک فورس بھی
تشکیل دی گئی ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں پمپلٹ تقسیم کر کے عوام میں
شعور پیدا کرنے کی کوشش میں مگن ہیں۔
جگہ جگہ پوسٹرز اور بینرز لگا ئے گئے ہیں جس پر ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی
تدابیر درج ہے،ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے تاہم
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے
متاثرہ چودہ علاقوں میں چھ ہزار سے زائد گھروں میں پازیٹیو لاروا پائے گئے
جس سے حکومت کی ڈینگی وائرس پر قابو پانے کی ناکامی صاف نظر آرہی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کجرتے ہوئے سابق ناظم
شوکت خان نے کہا کہ عوام میں آگاہی کے لئے اس طرح کی مہم کا انعقاد کیا جا
رہا ہے تاکہ عوام اور انتظامیہ مل کر ڈینگی کو ختم کر سکیں۔
ناظم ٹاون ٹو ندیم خان نے کہا کہ پورئ شہر میں دینگی کے خلاف پہلے سے پہی
کام کر رہے ہیں جبکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہڈینگی سے بچاؤ کی ہدایات پر
عمل کریں۔
والینٹیر پاکستان ہلال احمر مسکان فاطمہ نے کہا کہ پمفلٹس تقسیم کر رہے ہیں
کہ جن پر ہدایات درج ہیں کہ ڈینگی سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر والینٹیر پاکستان ہلال احمر احمد حسین نےکہا کہ صفائی مہم
کا شروع ہونا خوش آئند بات ہے جبکہ ہم اس سلسلے میں ہم انتظامیہ کے ساتھ
کھڑے ہیں۔