بھٹ شاہ، صوفیوں کی دھرتی سندھ کو کسی کی نظر لگ گئی ہے،مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ صوفیوں کی دھتی ہے جسے کسی کی نظر لگ گئی ہے۔
بھٹ شاہ میں لطیف ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا
کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد سے سندھ کے حالات خراب ہوئے ،انکی
شہادت کے بعد صوفیوں کے نام سے نفرت کرنے والے لوگ اوپر آئے اور انکی
تعلیمات کو عام کرنا ہمارے لئے مشکل کردیا اور ہم نے انکی تعلیم کو بھلا
دیا ہے۔
لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نےکہا کہ
ہمیں خوشی ہےبلاول بھٹو بھی اولیا کرام سے محبت کرنے والے اور انشااللہ ہم
سب ملکر اس صوبےاور اس خطے کوایک بار پھر پیار اور محبت کا گہوارہ بنائیں
گے۔