اسلام آبادنواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کی دختر مریم
نواز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، نواز شریف پنجاب ہاؤس میں پارٹی
اجلاس کی صدارت کریں گے،جبکہ نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) محمد صفدر
کل نیب عدالت اسلام آباد میں میں پیش ہوں گے۔
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ خصوصی
طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ پہنچے،اس موقع پر سیکیورٹی کے
سخت انتظامات کئے گئے۔
ابق وزیر اعظم نوازشریف نےاسلام آباد آنے سے قبل انھوں نے پاناما
مقدمےمیں اپنے وکیل خواجہ حارث ایڈووکیٹ،صوبائی وزیرتعلیم رانامشہود اور
معروف صنعتکارچودھری منیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں احتساب
عدالت میں پیشی، ملکی سیاسی صورتحال، اور جنوبی پنجاب میں ن لیگ کے ووٹ کو
محفوظ کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔
نوازشریف سے ان کے وکیل خواجہ حارث سمیت دیگر قانونی مشیران کی ملاقات ہوئی
جس میں عزم دہرایا گیا کہ شریف فیملی احتساب عدالت میں بھرپوردفاع کرے گی
اور حصول انصاف تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔