Nov 07, 2017 12:44 pm
views : 585
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 117 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،117 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 117 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41148 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 245 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 100 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،134 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔