فیصل آباد،سردی کے آغاز پر انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
فیصل آبا میں سردی کی شروعات ہوتے ہی انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں،اور انڈا غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔
انڈے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور سردی آتے ہی ان کی طلب
میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی منافع خور بھی متحرک ہوجاتے ہیں فیصل
آبادمیں سردی آتے ہی انڈوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں ہیں جس کی
وجہ سے پروٹین حاصل کرنے کا یہ سستا ترین ذریعہ بھی عوام سے چھین لیا گیا
ہے ،انڈا فارمی ہو دیسی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے،فارمی انڈوں کی
قیمت ایک ا و چالیس روپے درجن تک جا پہنچی ہے ،جبکہ دیسی انڈے ڈھائی سو
روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔
مہنگائی کی ستائی عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اورانڈوں کی
قیمتیں کم کرے،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے انڈوں کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
کیا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ سردیوں کی آمد آمد ہے اور انڈے کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
جبکہ قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے،انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور
عوام کو ریلیف فراہم کرے۔