اسلام آباد،شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی
احتساب عدالت میں شریف خاندان کی پیشی کے دوران آج پہلی بارنوازشریف اپنی
بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جوڈیشل
کمپلیکس پہنچے،نواز شریف اپنے قافلے کے ہمراہ پنجاب ہاؤس سے احتساب عدالت
کے لئے روانہ ہوئے، وکلاء نے ملزمان کے استقبال میں سیلفیوں کا دورچلایا
جبکہ بیچارے پولیس والے ایک طرف کھڑے سب دیکھتے رہے۔ سکیورٹی کے نام پرتیس
تیس گاڑیوں کا پروٹوکول دیکھنے میں آیا۔
نااہل نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر آج بھی لاؤلشکرمیں کمی نہ
تھی، گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے شاہانہ اندازسے نکلا اور قافلے میں ایک
یا دو نہیں پوری 30 گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔
ملزمان کے پہنچنے سے پہلے ہی وزارء، وکلاء و رہنما عدالت پہنچ چکے تھے،
راجاظفرالحق ،آصف کرمانی ، مشاہداللہ، پرویز رشید، طلال چوہدری، دانیال
عزیزسمیت کئی لیگی وزراء اپنے اہم امور چھوڑ کرحاضری لگانا نہ بھولے۔
پابندی کے باوجود کارکن عدالت کے باہر جمع ہوئے اور نعرے لگائے، مختلف
مقامات پر استقبالی بینرز بھی آویزاں تھے جبکہ احتساب عدالت کے باہر
اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔