Nov 07, 2017 02:52 pm
views : 590
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regard Smog
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسموگ کے حوالے سے اہم اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسموگ کے حوالے سے پیشگی اقدامات نہ کرنے پر
متعلقہ افسرانپر برہم ہوگئے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ
متعلقہ حکام اس ضمن میں ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکے کیا فرائض کی ادائیگی
کا یہ طریقہ ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں اسموگ کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے احتیاطی
اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر متعلقہ افسران پر
شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس گزر گیا محکمہ ماحولیات سمیت
دیگر محکموں نے اسموگ کے مسئلے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے؟ اب سر پر پڑی
ہے تو جاگ اٹھے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ مصیبت گلے پڑی ہے اب کارکردگی دکھائی جارہی ہے،اسموگ
شروع ہونے سے قبل متعلقہ اداروں کو لائحہ عمل تیار کر کے فوری طورپر ایکشن
میں آنا چاہیے تھا، اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں
ہے کیا جائے۔دوسری جانب پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح مدینہ الاولیا میں بھی
فوگ اور اسموگ نے کئی روز سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے جہاں شہریوں
کا سانس لینا مشکل ہے ۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسموگ کی وجہ سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے
زرعی ماہرین کے مطابق اسموگ سے کپاس کی فصل تاخیر سے تیار ہوگی جس کے
اثرات گندم کی کاشت پر پڑیں گے۔محکمہ زراعت حکام کے مطابق خشک سردی، دھند
اور اسموگ کی وجہ سے کپاس اور باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ نقصانات
سے بچنے کیلئے فصلوں اور باغات پر زرعی ادویات کا اسپرے کریں، درختوں کی
بلاوجہ کانٹ چھانٹ بھی نہ کریں۔