Nov 07, 2017 03:45 pm
views : 573
Location : Domestic Place
Islamabad- President Mamnoon Hussain Addresses
اسلام آباد،صدر ممنون حسین نے پاکستان میں بینک آف چائنا آپریشن کا افتتاح کردیا
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سی پیک کے وجہد میں آجانے سے وطن عزیز
میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں شاندار پیش رفت ہو رہی ہے،کئی ڈیم بن رہے ہیں
توانائی کے شعبے میں نئےمنصوبے بن رہےہیں، کان کنی کے ذریعے کوئلہ نکالا جا
رہا ہے،جبکہ دیگر منصوبوں بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
صدر ممنون حسین نے پاکستان میں بینک آف چائنا آپریشن کا افتتاح کردیا ہے،
اس موقع پر صدر ممنون حسین کاکہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے
پاکستان میں سرمایہ کاری کے موااقع پیدا ہوگئے ہیں،چین پاکستان کے ایک بڑے
شراکت دار، سرمایہ کار کی حیثیت سے ابھرا ہے۔، جغرافیائی محل وقوع کے سبب
پاکستان خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کافطری مرکزہے۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ ملک میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے شعبے میں شاندار
پیشرفت ہوئی ہے اور،بہترین اقتصادی پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری کا
ماحول سازگار ہوگیاہے،اس سلسلے میں دونوں ممالک میں ہم آہنگی اور چین کی
جانب سے بھی ان مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،ان صورتحال میں
پاکستان میں بینکنگ کی فضا ساز گار ہوگئی تاکہ یہ شعبہ کاروباری سرگرمیوں
کو مزید بڑھانے میںاپنا کردار ادا کر سکے اور مجھے توقع ہے اس سے ملک کی
شرح نمو میں اضا فہ ہوگا۔
ممنون حسین نے مزید کہا کہ بنک آف چائنہ کی پاکستان آمد خوش آئند بات ہے
جبکہ بنک آف چائنہ کو حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بنک کا مکمل تعاون حاصل رہے
گا۔