Nov 07, 2017 04:46 pm
views : 550
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد، رواں ہفتے میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیس ختم ہو جائیں گے،فواد چوہدری
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اکرم شیخ اور اٹارنی
جنرل بھاگنے کی تیاری کرلیں کیوں کہ نواز شریف احتساب عدات کی طرح سپریم
کورٹ سے بھی بھاگ رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد
چوہدری نے کہا جج صاحب نے حنیف عباسی کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا ہر قانون
کی قانون شکنی کی سزا کیا نا اہلی ہوگی جس کا جواب دینے میں حنیف عباسی کے
وکیل ناکام رہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی ٹرسٹ ڈیڈ
میں واضح ہے کہ جہانگیر ترین اس پراپرٹی کے صوابدیدی بینیفشری ہیں،جس کا
مطلب ہے کہ ملکیت ان کے بچوں کی ہے جہانگیر ترین کی نہیں، ٹرسٹ ڈیڈکلیئر ہے
اور اس کے ایک ایک پیسے کی ٹریل موجود ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے
باہر گیا جبکہ صبح دانیال عزیز کی چیخوں سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں بھی پتہ
چل گیا ہے کہ کہ اس کیس میں جان نہیں رہی۔
فواد چوہدری نے پیش گوئی کردی ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف جاری کیس ایک ہفتے میں ختم ہو جائیگا۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ امریکا کا صدربھارت میں کہتا ہے کہ پاکستانی
حکومت اس قدر کمزور ہے کہ اس سے بات چیت نہیں ہو سکتی اس سے دنیا بھر میں
منفی تاثر جاتا ہے،سینیئر قیادت نے خود کو ن لیگ سے علیحدہ کرلیا ہے اب
نواز شریف کے پاس صرف چار چمچے رہ گئے ہیں۔