Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 07, 2017 05:27 pm views : 563

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Call on Governor State Bank
  • Urdu

کراچی،گورنر سندھ سے گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،ملاقات میں جاری صورتحال ، معاشی اہداف ، جی ڈی پی ، پاکستانی کرنسی کے استحکام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، معاشی سرگرمیوں سے قومی معیشت کے استحکام ، غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی تاثر کو اجاگر کرنے سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی لائی جا سکتی ہے ، امریکی سرمایہ کار بھی حقیقی تاثر سے نا آشنا ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے تھے ،امریکہ میں مختلف کانفرنس ، استقبالیہ اور روڈ شوز میں پاکستان کے مثبت امیج کو اْجاگر کیا گیا جس کے باعث امریکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ نظر آئے کیونکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل صورتحال کا حامل ملک ہے جہاں مختلف معاشی سیکٹرز میں بہت گنجائش ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی پالیسی کے باعث معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہور ہاہے با الخصوص نجی سیکٹر فعال کردار ادا کررہا ہے جبکہ بیرون ممالک میں آبادمعاشی سرگرمیوں سے وابستہ پاکستانیوں کا بھی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے پاکستانی کرنسی کو استحکام حاصل ہورہاہے ، بینکاری نظام میں اصلاحات کا فائدہ بھی بھرپور ہو رہا ہے اس ضمن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جی ڈی پی کے ہدف کے حصول کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج جلد سامنے ا?ئیں گے ،پاکستانی کرنسی کے استحکام کے لئے بھی دور رس اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

Recent News

Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Imran Khan health 1:01
Imran Khan health
Mar 23, 2026 01:00 pm
High-Octane Fuel Prices Surge 1:10
High-Octane Fuel Prices Surge
Mar 23, 2026 12:00 pm
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day 1:22
Pakistan Celebrates 86th Pakistan Day
Mar 23, 2026 11:00 am
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved