لاہور،ملک کی ترقی کے لئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ضروری ہے،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسموگ کے موسم میں ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
لاہو ر مین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل افراد کے
بجائے قانون کی حکمرانی اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہے،اشرافیہ کو اپنی
باری کے لئے قطار مین کھڑے ہونے کا گر سیکھنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے وی آئی پی کلچر کا شکار ہیں
اور اسی کلچر نے ہمیں تبا ہ کردیا ہے،سراج الحق نے کہا کہ اداروں میں وی
آئی پیز کے بجائے عام آدمی کو آگے لایا جائے ۔
سراج الحق نے وی آئی پی کلچر کو انگریزوں کی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ
انگریزوں نے ہمارے بیچ فاصلے پیدا کرنے کے لئے وی آئی پی کلچر بنایا تاکہ
وہ ہمارے اوپر حکمرانی کرسکے،جبکہ انکے اپنے ممالک میں وی آئی پی کلچرنام
کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔