Nov 07, 2017 07:52 pm
views : 577
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- PTI Leader Naeem Ul Haq Media Talk
اسلام آباد، ہم چاہتے ہیں کی الیکشن کمیشن خود مختار اور مضبوط ہو تاکہ ملک میں شفاف انتخابام ممکن ہو سکے،نعیم الحق
رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے دو ہزار تیرہ کے
انتخابات پر شروع سے ہی اعتراض کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن کی چالیس سے زائد
خامیاں انہیں بتائی تھیں۔
نعیم الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کی الیکشن کمیشن خود مختار اور مضبوط ہو
تاکہ ملک میں شفاف انتخابام ممکن ہو سکے،الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں مزید
اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،این اے ایک سو بیس میں دھانلی سامنے آئی ہے۔
ترجمان تحریک نے مزید کہا کہ ووٹر لسٹوں میں فراڈ کیا جا رہا ہے میرے ووٹ
کراچی سے ایبٹ آباد ٹرانسفر ہوگئے ہیں مسلم لیگ اقتدار چھوڑنا نہیں چاہ
رہی،ن لیگ کو طاقت کا غلط استعمال کرنے اور دھاندلی کی عادت ہو گئی ہے،اس
مسئلے کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے کہ اس میں سخت اقدامات اٹھانے کی
ضرورت ہے۔