Nov 07, 2017 08:09 pm
views : 606
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regard Development
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ترقیاتی ا سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
لیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ ہماری
حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے
پروگرامز شروع کر رکھے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح ہے اور یہی وجہ ہے
کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ترقیاتی
سکیموں کے معیاری کام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ
ترقیاتی ا سکیموں میں معیار اور وسائل کا درست استعمال ہی ہماری حکومت کا
طرہ امتیاز ہے اور پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کا
نظام متعارف کرایا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے ذریعے معیاری کام اور
وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ
علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزراء منشاء اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، اراکین قومی
اسمبلی حمزہ شہبازشریف، مہر اشتیاق احمد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔