اسلام آباد،سابق وزیر اعظم شاہانہ انداز میں مری پہنچ گئے
نااہل وزیر اعظم نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں،سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی
صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ مری پہنچے ،نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ
اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سےروانہ ہوئےاور شاہانہ انداز میں وی آئی پی
پروٹوکول کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری پہنچے۔
مری روانگی سے قبل نواز شریف نے وفاقی وزراء اور لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں
کیں نواز شریف نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہیں، اسی لئے عدالتوں میں
پیش ہو رہے ہیں، اپنے خلاف درج تمام مقدمات کا سامنا کروں گا، ماضی میں بھی
ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا، ضمیر مطمئن ہے، کوئی بھی غلط کام
نہیں کیا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات
کی، آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر سرخرو ہوں گے، ساتھ کھڑے رہنے پر
پارٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔