Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 29, 2018 09:45 pm views : 411

Location : Sindh Assembly

Karachi- Opposition Leader in Sindh Assembly addresses
  • Urdu

کراچی، اقوام عالم کی دوڑ میں ہم بہت پیچھے ہیں، فردوس شمیم نقوی

سندھ اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں جتنے لوگ بیٹھے ہیں ، وہ سب میرے بھائی ہیں۔ اقوام عالم کی دوڑ میں ہم بہت پیچھے ہیں۔
 آج فی کس آمدنی بارہ سو روپے ہے، چین کہاں پہنچ گیا، چین اور ہم میں کیا فرق ہے، سنگاپور پاکستان کے مقابلے میں بہت چھوٹا ملک ہے، سنگاپور میں بیالیس لاکھ لوگ رہتے ہیں،سنگاپور کی درآمدات تین سو تیس  بلین کی ہیں،اس کی وجہ اس کا بہترین انفراسٹرکچر ہے، اس کی شرح خواندگی سو فیصد ہے، رہائش کی سہولیات دنیا کے بہترین ممالک کی سی ہیں۔
فردوس شمیم نقوی  کا کہنا تھا کہ  آج کے تاریخ دان یہاں بیٹھے ہیں۔ مجھے جواب دیا جائے کہ میرا ملک چین اور سنگاپور جیسا کیوں نہیں، بنگلہ دیش جو ہمارا حصہ تھا، آج وہ بھی ہم سے آگے ہے۔  ہم اس مقام پر کیوں نہیں جہاں آج ہمیں ہونا چاہئے تھا، ہم ترکی ، ملائشیا یا انڈونیشیا جیسے کیوں نہیں بن سکے، اگر کچھ بننا ہے تو بڑے خواب دیکھو، اسی سے آگے بڑھو گے۔ نئے پاکستان کی بات ، یہی بات ہے۔ یہی بات وزیرا عظم عمران خان نے کی۔
فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ سےوزیر اعلیٰ  ہاؤس میں کہا تھا کہ میں  لڑنے نہیں آپ کا ہاتھ بٹانے آیا ہوں۔  میں انکارپوریٹ سیکٹر کا آدمی ہوں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، جب تک آپ کو یہ پتہ نہیں ہوگا کہ آپ کہاں ہیں، آپ آگے نہیں بڑھ سکتے، اپنا ہدف طے نہیں کریں گے تو مستقبل کا پلان نہیں بنا سکتے، وقت پر اپنا ہدف حاصل کرنا ایک حکومت کی کامیابی ہوتی ہے۔
فردوس شمیم نقوی   کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، انصاف اور روزگار کے معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے جی ڈی اے کے دوست نے کہا تھا کہ عوام سے تقریر اردو میں کرنی چاہئے، سندھی میں تقریر کر سکتے ہیں، اس پر اعتراض نہیں، میں چاہتا ہوں کہ پورا پاکستان سنے اور سمجھے،ہم اچھے کاموں کی تعریف کریں گے۔ تھر کوئلہ نکالنے کا منصوبہ بے نظیر کا تھا،اس پروجیکٹ کو روک دیا گیا، پاکستان پیچھے رہ گیا۔ فردوس شمیم نقوی

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved