کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 69 پوائنٹس کی معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (یکم اکتوبر 2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی کمی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 69 پوائنٹس کی معمولی کمی کے بعد 40929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 328 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 100 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 201 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔