Oct 03, 2018 12:40 pm
views : 315
Karachi Arrangements to Deal With Power Plants, CM Sindh
کراچی :بجلی بجران سے نمٹنے کیلئے ہمیں متبادل انتظامات کرنے ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ہونے والے سولر انرجی سیمینار
میں شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ
سولو انرجی کے ذریعے لوگ اب متبادل انرجی کا استعمال کررہے ہیں۔ سندھ حکومت
متبادل انرجی کیلئے اقدامات کررہی ہے،بجلی بجران سے نمٹنے کیلئے ہمیں
متبادل انتظامات کرنے ہونگے،پانی اور ہواکے ذریعے بھی بجلی بنانے کے
منصوبوں پر کام ہورہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان سے گزارش کرونگا کہ وفاقی حکومت
صوبائی حکومت کی مدد کرے،ہم نے 2000میگا واٹ کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے
دوسال قبل اب اس پر کام مکمل کیا جائیگا،ونڈ اور شمسی توانائی منصوبے بنانے
والے سرمایہ داروں کا کام کامیابی پر گامزن ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سالوں میں دو ہزار میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرسکتے ہیں ، اگر وفاق منصوبے منظور کرتی ہے