Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 08, 2018 05:32 pm views : 479

Location : Islamabad Hotel

Islamabad- JUI(F) Cheif Molana Fazal-ur-Rehman Addressees
  • Urdu

اسلام آباد، قومی مشاورتی کانفرنس کی حکومت کو بیس مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ماہ کی مہلت

اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ میں شامل مذہبی جماعتوں کے تحت آج دارالحکومت اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ قومی مشاورتی کانفرنس میں ملک کی بڑی مذہبی جماعتوں کے اکابرین اور قائدین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فصل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ شاہ انس نورانی سمیت دیگر مذہبی رہنماء شریک تھے۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی مشاورتی کانفرنس کا اعلامیہ  پڑھ کر سنایا۔
اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا  جبکہ توہین رسالت کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ اعلامئے میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی جانب سے بیس مطالبات پیش کئے گئے ہیں جس پر تمام مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مشاورتی کانفرنس کے بیس مطالبات تیس یوم میں منظور نہ کیا گیا تو آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے انتخابات کو وہاں کے عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے، قومی مشاورتی کانفرنس ان کے فیصلے کی مکمل تائید کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات استصواب رائے کا متبادل نہیں ہیں لہٰذا انہیں استصواب رائے کا حق دیا جائے۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیزلب ولہجے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے چار سو میزائلوں کی حال ہی میں خریداری خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور پاکستان کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے،
قومی مشاورتی کانفرنس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس قسم کے اقدامات کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ سے مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved