Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 09, 2018 05:23 pm views : 482

Location : CM House

Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah chairs Anti Polio Provincial Task Force Session
  • Urdu

کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صحت، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز و تمام ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو پروگرام انچارج فیاض جتوئی کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں کراچی کے  گیارہ  مقامات سے نمونے لئے  گئے۔مجوزہ نمونوں میں سہراب گوٹھ، چکورہ نالہ، گلشن اقبال، محمد خان کالونی، بلدیہ، اورنگی نالہ سے پولیو کے مثبت نتائج آئے۔ماہ ستمبرمیں دیہی سندھ کے سکھر سے پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
 بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپریل سے ستمبر 2018 تک کراچی میں ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو ستاون  بچوں  کے والدین کے انکار کے باعث پولیو ویکسین نہیں کی جاسکی۔کراچی میں اپریل سے ستمبر 2018 تک چھیانوے ہزار نو سو چھ  بچے  گھروں پر نہ ہونے کے باعث ویکسین نہیں ہوسکے۔دیہی سندھ کے علاقوں  میں اٹھاسی ہزار چار سو چونسٹھ  بچے  گھروں پر نہ ہونے کے باعث پولیو ویکسین نہ ہوسکے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  تمام اسکولوں میں پولیو ٹیم بھیج کر بچوں کو پولیو ویکسین دینے کی ہدایت  دی۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ خسرہ 2015 سے بڑھ رہا ہے،2015 میں خسرہ کے 281 کیسز ہوئے جس میں 8 کی موت واقع ہوئی،2016 میں 1729 کیسز ہوئے اور 19 اموات ہوئیں،2017 میں 3086 کیسز ہوئے جن میں 35 کی اموات ہوئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خسرے کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویکسین کروانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کہ کہ  عوام میں خسرے کے علامات اور آگاہی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ سب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت سندھ میں اس سال پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا۔ہماری حکومت کی قومی کمٹمنٹ ہے کہ پولیو کا خاتمہ کریں۔
 
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صرف افغانستان اور پاکستان ہی دو ممالک ہیں جہاں پولیو پایا جاتا ہے،ہمیں اپنی کاوشیں مزید تیز اور بہتر کرکے پولیو کا جڑ سے خاتمہ کرنا  ہوگا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved