Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 14, 2018 12:00 am views : 346

Karachi- NBP,SHO Organizes Free Medical Camp
  • Urdu

کراچی، مبارک ویلج میں نیشنل بنک اور سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

اہلیان کراچی کی پسندیدہ تفریح گاہ مبارک گوٹھ جو کہ مبارک ویلج کے نام  سے مشہور ہے،تاہم یہاں کے باسی پتھر کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،شہری سہولیات سے محروم یہ علاقہ فلاحی تنظیموں کی نظروں سے بھی تقریبااوجھل ہی رہا ہے۔
مبارک گوٹھ کے باسی جو زندی کی اہم ضروریات سے محروم ہیں،انکی سہولت کے لئے نیشنل بنک آف پاکستان اور فلاحی ادارے سرونگ ہینڈز کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے مقامی افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں،میڈیکل کیمپ میں مبارک ویلج اور اطراف سے آنے والے افراد کا مفت معائنہ کیا گیا،کیمپ کے آغاز سے اختتام  تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا،مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
بعد ازاں مقامی افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےگفتگو کرتے ہوئے نیشنل بنک کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ نینشل بنک ملک بھر میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے،مبارک ویلج ضرورت مند لوگوں کا علاقہ ہے یہاں کے لوگوں کے علاج معالجے کے ہزاروں روپے  خرچ کرنے پڑتے ہیں یہاں میڈیکل کی سہولیات موجود نہیں ہیں اسلئے سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کے اشتراک سے یہ میڈیکل کیمپ لگایا ہے۔
سرونگ ہینڈز آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر سکندر علی شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں فگری میڈیکل کیمپس لگاتے ہیں جہاں آنے والوں کو معیاری ادویات اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہماری ترجیح ہوتی ہے کہ  جو علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہاں میڈیکل کیمپ لگایا جائے۔
میڈیکل کیمپ میں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں ہےنہ تو یہاں بجلی ہے نہ گیس نہ پانی  اور نہ ہی ڈاکٹر یا کوئی کلینک ہے۔
مقامی شخص کا کہنا تھا جبکہ ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے بھی ہمیں 15 سے دو ہزار روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
رضاکار رمشا عتیق کا کہنا تھا کہ یہاں کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اسلئے انکی سہولت کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔
نوجوان عدنان خان کا کہنا تھا کہ یہاں سے ماڑیپور جانے کے لئے 2 ہزار کے قریب خرچہ آتا ہے،جبکہ اس میڈیکل کیمپ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved