Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 20, 2018 09:53 pm views : 467

Location : Federation House

Karachi- Federal Finance Minister Asad Umar addresses to Traders Karachi- NA-247 & PS-111 By Election will be held tommorow
  • Urdu

کراچی، معاشی آزادی کے بغیر نیشنل سکیورٹی کا کوئی تصور نہیں،، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی، شہر قائد  کے دو حلقوں میں ضمنی الیکشنز کل ہوں گے

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر  کا کہنا ہے کہ معاشی آزادی کے بغیر نیشنل سکیورٹی کا کوئی تصور نہیں، میں کہوں پالیسی چینج ہواورپالیسی چینج نہ کرسکا توایک منٹ کرسی پر نہیں بیٹھوں گا، خارجہ پالیسی میں ہماری پہلی ترجیح معاشی ضرورت کو پورا کرنا ہے، بجلی پرسبسڈی ہٹا دیں توفی یونٹ بجلی کی قیمت6 روپے بڑھ جائے گی۔
وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر بھی ٹیکس کم کیے ہیں۔ہم نے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بھی گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔ہم اوورسیز پاکستانیوں سے قرض لیکر ان کواچھا منافع ادا کریں گے۔ جی آئی ڈی سی ختم نہیں کرسکتا لیکن اس پر مشاورت ہوسکتی ہے۔ 
اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹر کا دائرہ کار بڑھانا چاہتے ہیں۔ایکسپورٹ اور روزگار کی فراہمی ایس ایم سی سیکٹر کے بغیر مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار ارب ہم صرف کیش ٹو ڈپازٹ ریشو ایڈجسٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت ملکی ضرورت سے کم ہے۔ ایف بی آر نے بھی درخواست کی ہے کہ ان کی ٹاسک فورس بنائی جائے۔
story&02


شہر قائد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر کل ضمنی انتخاب کا معرکہ سجے گا۔
این اے 247 اور پی ایس 111 میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ پولیس، رینجرز اور فوج کی نگرانی میں پولنگ کا سامان عملے کے حوالے کئے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ رات گئے تک متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز اور باکسز کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
حلقہ این اے 247 سے ڈاکٹر عارف علوی جب کہ پی ایس 111 سے عمران اسماعیل نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت منتخب ہونے اور عمران اسماعیل کے گورنر سندھ بننے کے بعد یہ دونوں نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔
این اے 247 پر تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کے صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ کے درمیان مقابلہ ہے۔ پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، ایم کیوایم کے جہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ اور پی ایس پی کے یاسرالدین میدان میں ہیں۔
این اے247 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 451 اور پی ایس 111 میں ایک لاکھ 78 ہزار 965 ہے۔ این اے 247 میں پولنگ کے لئے 240 جبکہ پی ایس 111 کے لئے 80 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 800 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ پولنگ کے دوران فرائض سرانجام دے گا۔ ان میں 80 پریذائیڈنگ افسران، 320 پولنگ افسران ، 320 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved