Nov 14, 2018 09:02 pm
views : 467
Location : Domestic Place
Lahore- Drug Burning Ceremony
لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد
لاہور
میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا
انعقاد کیا گیا،1 سال کے دوران مختلف کارروائیوں میں پکڑی گئی منشیات تلف
کی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل اے این ایف محمد عارف ملک اور فورس کمانڈر
بریگیڈیئر خالد محمود کی جانب سے منشیات کی روک تھا م کے لئے کی
جانیوالی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
منشیات
تلف کرنے کی تقریب میں 598 کلو گرام ہیروئین، 5848 کلو گرام چرس نذر آتش
کی گئی جبکہ 246 کلو گرام افیون، 246 کلو بھنگ اور 1 کلو سے زائد کوکین
بھی نذر آتش کی گئی،علاوہ ازیں38 کلو ایمفائٹائن مائن، 1095 مارفین کے
ٹیکے اور 61ہزار 43 بوتل شراب بھی تلف کی جارہی ہے
اس موقع پر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس
فورس محمد عارف ملک کا کہنا تھا کہ اے این نے ملک کی دیگر اداروں کے تعاون
سے منشیات کی روک تھام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی
اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اس سلسلے میں اپنے نوجوانوں میں آگاہی
پیدا کرنا ہوگی اور اپنی نسل کو اس برائی سے بتانا ہوگا۔